22 ستمبر 2014 - 16:02
یمن میں سیاسی گروپوں اور صدر کے درمیان سمجھوتا

یمن میں صدر عبد ربہ منصور ہادی اور حکومت مخالفین کے درمیان سمجھوتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنانے صنعا سے یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صدر عبد ربہ منصور ہادی اور حکومت مخالفین نے اتوار کی شب ایک سمجھوتے پر دستخط کردئيے۔ رپورٹ کے مطابق سمجھوتے پر یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جمال بن عمر کی موجودگي میں یمن کے صدر اور انصار اللہ سمیت سیاسی گروپوں کے نمائندوں نے دستخط کئے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ سمجھوتا قومی مشارکت اور قومی مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پر ہوا ہے۔دریں اثنا یمن کے نائب صدر فارس السقاف نے کہا ہے کہ یہ سمجھوتا، جو اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی کوششوں سے ہوا ہے، خلیج فارس علاقے کے عرب ملکوں کے مجوزہ منصوبے سے بالاتر ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے یمن کے وزیر اعظم محمد سالم باسندوا کے استعفے کی خبر آئي تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲